پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ ملک کے تمام فیصلے اپنی مرضی سے کریں، وہ ٹائیگر فورس کی طرح خود کو ملک کے ہر ادارے کا سربراہ لگانا چاہتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کل کے الیکشن کے بعد عمران خان کی پارلیمنٹ میں نشستیں مزید کم ہوگئیں، مسلم لیگ (ن) نے پارٹی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے اور اسے فیصلے کرنے چاہیے، عمران کو بھی سمجھنا چاہیے کہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ مجھے وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اختیارات پر کوئی شک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کا کیس عدالت میں ہے اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ہمارے دور میں عمران خان یا پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ نہیں ہوا۔ عمران خان نے ذاتی مفاد کے لیے پارلیمنٹ کو توڑا۔ نہ اسے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی جیل میں ڈالا گیا۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آزاد ہے، وہ جسے چاہتا ہے گالی دیتا ہے اور جو چاہتا ہے کرتا ہے۔



































