پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو رانا ثناء اللہ اور وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی آمیز خط بھیجا گیا، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی جھکنے کو تیار نہیں، یہ بھی کہا گیا کہ آپ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں لیکن خان صاحب نہیں مانے۔
اسد عمر نے کہا کہ کل ایک بجے یہاں لوگ ہوں گے اور عمران خان بھی موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماحول بننا شروع ہو چکا ہے، لوگ آ رہے ہیں، مختلف صوبوں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج رات جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قافلے روانہ ہوں گے، کیمپ میں 30 ہزار افراد کے بیٹھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جڑواں شہر عمران خان کے چاہنے والوں کے شہر ہیں۔



































