سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے four سالہ بچے احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی ہے جس نے عمرہ کی رقم سیلاب زدگان کے فنڈز میں عطیہ کی تھی۔
سعودی سفیر نے ملاقات کے دوران احمد مصطفیٰ کے جذبے کو سراہا، اس دوران احمد کے والد بھی موجود تھے۔
احمد مصطفیٰ نے پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنی عمرہ کی بچت کی پیشکش کی۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہا اور ہر وقت اور ہر آزمائش میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر مملکت سعودی عرب اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔



































