بیلجیئم کے دارالحکومت مولن بیک میں عید میلادالنبی کے موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔
یہ جلوس گزشتہ 20 سالوں سے پولیس کی نگرانی میں مولن بیک کی مختلف گلیوں سے نکالا جا رہا ہے۔ جلوس کے تمام انتظامات اور امور کی انجام دہی میں جامعہ اسلامیہ مولن بیک کی انتظامیہ کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
جلوس مولن بیک پلس بٹار سے شروع ہوتا ہے اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک برسلز پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔
بریڈ فورڈ برطانیہ سے حضرت علامہ مولانا محمد حنیف ساقی اور مشہور نعت خواں حافظ خلیل سلطان نے عید میلادالنبی کے جلوس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
جلوس عصر کی نماز کے وقت شروع ہوا جبکہ بلجیم بھر سے عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میونسپل کمیٹی کی جانب سے مولن بیک پلس میں مہمانوں کی تفریح کے لیے سٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں سموسے، چنے کی حلوہ پوری، کھیر اور مختلف مشروبات مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہے۔
جلوس میں پولیس اور سیکورٹی کے انتظامات کو مولن بیک کی سابق پولیس کونسلر شازیہ منظور نے بخوبی سنبھالا۔
برسلز کی فضا تکبیر و مرحبا مرحبا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعروں سے گونجتی رہی۔
جلوس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مراکش کی ثنا خان اور دیگر نے شرکت کی۔
بعد ازاں برسلز میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سمیت مقامی علماء کرام نے اپنے اپنے انداز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر پر جوش خطابات کیے، جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار پر عقیدت کے پھول چڑھائے گئے۔ بھی پیش کیے گئے.



































