مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو نکالنے کا غیر جمہوری طریقہ درست نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ملک کو الیکشن سے قبل فیصلہ سنانے پر کس نے مجبور کیا؟
انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت یہ پابندی تھی کہ نواز شریف کی سزا الیکشن سے پہلے آجائے؟
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مانیٹرنگ جج کی تقرری کی کسی عدالتی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔
احسن اقبال نے کہا کہ سیاستدانوں کو نکالنے کا غیر جمہوری طریقہ درست نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا شمیم کو آئندہ سماعت پر اصل حلف نامہ پیش کرنا ہے، بند اور شائع شدہ حلف نامے میں کیا فرق ہوسکتا ہے، کوئی قیاس آرائی نہ کرے۔



































