لندن میں مقیم امریکی سفارت خانے کے اہلکار کو انگلش فٹ بال ٹیم کی حمایت کرنے پر ملازمت سے ‘برطرف’ کر دیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک انگلش فٹ بال سپورٹر کو ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے۔
ایرن اسنائپ ویڈیو میں انگلینڈ کے لوگو والی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان میچ سے قبل شیئر کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور امریکا کے درمیان فٹبال میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
ویڈیو میں امریکی افسر کو انگلینڈ کے لوگو، جھنڈے والی شرٹ پہنے سفارت خانے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جسے اس کے ساتھی افسران حیرانی سے دیکھتے ہیں۔
وہ اپنے کمرے میں بیٹھے ہیں جب ایک افسر نے آکر بتایا کہ ‘HR’ نے انہیں بلایا ہے۔
ایرن اسنائپ ایچ آر کے پاس جاتی ہے اور ایچ آر افسر کہتا ہے کہ آپ امریکی ہیں، امریکی سفارت خانے میں کام کرتے ہیں، آپ انگلینڈ کو سپورٹ نہیں کر سکتے۔
ویڈیو کے آخر میں ایک جملہ نمودار ہوا کہ ایرن اسنائپ اب لندن میں امریکی سفارت خانے کے لیے کام نہیں کرتی۔



































