کرناٹک کے مینگلور میں ایک زیر تعمیر مسجد کے نیچے سے ہندو مندر سے مشابہت کا ایک فن تعمیر دریافت ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں منگلور کے مضافات میں ایک قدیم مسجد کے نیچے سے مبینہ طور پر ہندو مندر سے مشابہہ آرکیٹیکچرل ڈیزائن ملا ہے۔
آرکیٹیکچرل ڈیزائن 21 اپریل کو منگلور میں مللائی مارکیٹ مسجد کے احاطے میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران دریافت ہوا تھا۔

کچھ ہندو گروہوں کے مطابق مسجد کی تعمیر سے پہلے اس جگہ پر ایک مندر تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ سے دستاویزات کی تصدیق ہونے تک تزئین و آرائش کا کام روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔



































