یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس سمیرنا کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں صورتحال تشویشناک ہے، یوکرین کے فوجی روسی افواج سے لڑ رہے ہیں۔
ایک بیان میں یوکرین کے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صدیوں میں بدترین انسانی تباہی ہے اور تمام ممالک کے سفیروں کو کیف واپس آنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جلد ہی یوکرین کے دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے آئندہ ہفتے سے کیف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جب کہ دیگر یورپی ممالک نے بھی کیف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ صدر پیوٹن نے کامیاب آپریشن پر وزیر دفاع کو مبارکباد دی۔
عمران خان نے بنی گالہ سڑک کی تعمیر کے لیے کتنی رقم ادا کی؟



































