متحدہ عرب امارات میں ڈھائی سال قبل کورونا کی وبا کے بعد لگائی گئی تمام پابندیاں اور احتیاطی تدابیر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتوار کو اماراتی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق عبادت گاہوں، مساجد سمیت تمام کھلی اور بند سہولیات میں ماسک اختیاری ہوں گے۔
تاہم ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ماسک پہننا لازمی ہو گا۔
اماراتی حکومت کے اعلان کے مطابق امارات میں کورونا پابندیاں ہٹانے کے نئے احکامات کا اطلاق پیر 7 نومبر کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔
عوامی سہولیات اور سرکاری اداروں میں داخلے کے لیے ایمریٹس کی Covid-19 ایپ پر اب گرین پاس کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کووڈ منفی ٹیسٹ کے بعد الحسن ویب پر گرین پاس ظاہر ہو رہا ہے۔

































