ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کراچی میں تین تلوار چورنگی، جناح پل، کیماڑی، ماڑی پور روڈ مقامات پر احتجاج ختم کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، صدر فیصل روڈ سے ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر بھی احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔
احتجاج ختم ہونے کے بعد شارع فیصل کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
موچھ موڑ حب ریور روڈ کو بند کرنے والوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا۔
ملیر میں قومی شاہراہ پر منزل پمپ کے قریب بھی احتجاج ختم ہوا۔
قائد آباد میں مرکزی شاہراہ کا ایک ٹریک بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر صدر جانے والے ٹریک پر احتجاج جاری ہے۔

































