محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت ایک ایسی شکل اختیار کرنے جا رہی ہے، جس پر مستقبل میں قابو پانا مشکل ہو جائے گا اور انسانیت پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظام زیادہ خطرناک ہو جائیں گے اگر وہ یہ جان لیں کہ وہ اپنے تخلیق کاروں کے مقرر کردہ اصولوں کو توڑ سکتے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت اس مقام پر پہنچ جائے گی جہاں اسے محدود توانائی یا وسائل کے لیے مقابلہ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ یہ جدید ایجنٹ انسانوں کو اپنے مقاصد میں رکاوٹ کے طور پر مار سکتے ہیں۔ ایک ایجنٹ کے لیے اپنے مقاصد کو طویل مدت میں قابو میں رکھنے کا ایک بہتر طریقہ یہ ہے کہ ممکنہ خطرات کو ختم کیا جائے اور اپنے کمپیوٹر کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب توانائی کا استعمال کیا جائے۔

































