وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے پوچھا جائے کہ کیا وہ انتظام کرکے گئے؟ کیا مفتاح اسماعیل کو 32 ملین کا انتظام نہیں کرنا چاہیے تھا؟
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ سات میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو جواب نہیں دینا چاہتا، بات کرنا آسان ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آج تک کوئی ایسی ادائیگی نہیں ہوئی جو وقت پر نہ ہوئی ہو، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، 9 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہ گئے لیکن three ارب ایک ملک کے تھے باقی دوسرے ممالک سے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان ریاست پر سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں، عمران خان الیکشن کا انتظار کریں، آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔



































