ملکہ الزبتھ دوم نے یوکرین میں روس کی مداخلت کے بعد روس کے “ثقافتی بائیکاٹ” کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ملکہ کے آفیشل آرٹ کلیکشن نے تین قدیم تلواروں کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جن کی ماسکو میں نمائش کی جانی تھی۔
رائل آرٹ کلیکشن نے مبینہ طور پر 17ویں صدی کے ہتھیاروں کو ماسکو کے کریملن میوزیم میں نمائش کے لیے بھیجنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق رائل آرٹ کلیکشن کی جانب سے یوکرین میں روس کی مداخلت کے بعد اب تلواریں ماسکو بھیجنے کا ارادہ موخر کر دیا گیا ہے۔
ملکہ کے آفیشل آرٹ کلیکشن کے ترجمان کے مطابق، یہ فیصلہ فروری کے وسط میں کیا گیا تھا۔
ماسکو میں ہونے والی نمائش بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل ملکہ برطانیہ کے یوکرین کے عوام کے لیے بڑی رقم عطیہ کرنے کے اقدام کو سراہا گیا تھا۔



































