فرانس کے سابق صدر اولاند کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے ایک بار انہیں ریاستی عشائیے کے دوران بیٹلز کا میوزک بجانے کو کہا۔
جون 2014 میں، اولاند نے تین روزہ سرکاری دورے پر ملکہ الزبتھ کی میزبانی کی۔
سابق صدر نے کہا کہ ملکہ نے فرانسیسی ثقافت اور فن کی تعریف کی تھی۔
اولاند نے کہا کہ ایک موقع پر بینڈ کلاسیکی موسیقی بجا رہا تھا، اور میں نے ملکہ سے پوچھا کہ وہ کیا سننا پسند کریں گی، اور اس نے کہا، ‘کیا وہ بیٹلز کا میوزک چلا سکتے ہیں؟’ بعد میں، آرکسٹرا نے بیٹلز کے کئی گانے بجائے۔
سابق صدر اولاند نے یہ بات فرانس میں برطانوی سفارت خانے میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔



































