وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر راتوں رات قابو نہیں پایا جا سکتا، پانی کی کمی پاکستان کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اس بات کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا تعلق عالمی ماحول سے ہے، کوئی بھی ملک اکیلے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، بلکہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز پگھلنے، وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں اور دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی کی وجہ سے پانی کا تناؤ پیدا ہو رہا ہے، فصلوں اور مویشیوں کے لیے پانی کی بچت کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
شیری رحمان نے کہا کہ ملک کی 90 فیصد زراعت کا انحصار دریائے سندھ پر ہے۔



































