ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کے قتل کے خلاف مظاہرے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں۔
تہران اور اصفہان سمیت مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جب کہ مشہد میں رات گئے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایران مظاہرین کے خلاف جان بوجھ کر طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔
بین الاقوامی کارروائی کے بغیر مزید ہلاکتوں کا خطرہ بننے والے مذمتی بیانات کے علاوہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ملک گیر احتجاج کو بے دردی سے کچلنے کے لیے اپنی مشینری کو متحرک کر دیا ہے۔
مہسا امینی 16 ستمبر کو ایرانی پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔



































