افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ایک نیا آئینی فریم ورک تشکیل دیا ہے جو 40 نکات پر مشتمل ہے۔
نئے افغان آئینی ڈھانچے کے مطابق ، افغانستان میں سرکاری زبانیں پشتو اور دری ہوں گی ، اسلام ملک کا سرکاری مذہب ہے۔
نئے افغان آئینی فریم ورک میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مذاہب کے پیروکار اسلامی قانون کے مطابق اپنے مذہب پر عمل کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
نئے افغان آئینی فریم ورک کے مطابق ملک کی خارجہ پالیسی اسلامی قانون پر مرکوز رہے گی اور افغانستان کے لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف تک مساوی رسائی حاصل ہوگی۔
نئے افغان آئینی فریم ورک کے مطابق تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔
نئے افغان آئینی فریم ورک کے تحت افغانستان کا کوئی بھی حصہ غیر ملکی حکومتوں کے تابع نہیں ہوگا۔
نئے افغان آئینی فریم ورک میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان اور اس کے تمام پڑوسیوں کے ساتھ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔



































