گزشتہ روز مصر کی نہر سویز میں ایک سمندری آئل ٹینکر فنی خرابی کے باعث چند گھنٹوں کے لیے پھنس گیا تھا۔
252 میٹر لمبا جہاز نہر کے جنوبی حصے میں پھنس گیا جس سے دوسرے جہاز رکنے پر مجبور ہو گئے۔
سوئز کینال اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 5 گھنٹے کے اندر آئل ٹینکر کو ٹگ بوٹس کی مدد سے راستے سے ہٹا کر سمندری ٹریفک بحال کر دیا گیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جہاں گزشتہ سال مارچ میں ایک جہاز 6 دن تک پھنسا ہوا تھا اور عالمی تجارت متاثر ہوئی تھی۔
نہر سویز میں پھنسنے والا جہاز سنگاپور کا تھا جو سعودی عرب کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایور گرین جہاز کے پھنس جانے کے بعد سویز کینال اتھارٹی نے نہر کو چوڑا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جو 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔



































