ہالینڈ کی شہزادی کیتھرین امالیا مجرموں کے نشانہ بننے کے خدشے کے پیش نظر شاہی محل واپس چلی گئی ہیں۔
18 سالہ شہزادی امالیہ نے گزشتہ ماہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور محل سے ایک فلیٹ میں منتقل ہو گئیں۔
بادشاہ اور ملکہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادی کی حفاظت کے لیے انہیں ہیگ واپس بلایا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ، ڈچ میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ جرائم پیشہ گروہوں کے حملے یا اغوا ہونے کے خطرے کی وجہ سے شہزادی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
وزیر اعظم مارک روٹ نے کہا کہ وہ شہزادی کو ملنے والی دھمکیوں کی تفصیل نہیں بتا سکتے۔
شہزادی امالیہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں سیاست اور معاشیات کی طالبہ ہیں اور دوسرے طلبہ کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہ رہی تھیں لیکن اب وہ محل میں واپس آگئی ہیں۔



































