حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف اور شہباز شریف نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لانگ مارچ کا لائحہ عمل بنانے اور اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی۔
مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اثر انداز ہونے والی قوتوں کے خلاف لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی مکمل تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن اتحادی جماعتوں کے شام ویڈیو لنک اجلاس میں اپنا تیار کردہ ایجنڈا شیئر کرے گی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔



































