وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں دباؤ کے باوجود عام انتخابات وقت پر کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے اہم ترین اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور مریم اورنگزیب نے شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پنجاب حکومت کی تبدیلی کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت کے اہم ترین اجلاس میں پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز سمیت دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لندن ملاقات میں نومبر 2022 میں ہونے والی اہم تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



































