وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ ترکی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
استنبول سے روانہ ہونے والا وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بج کر 2 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم جمعہ کی صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوئے اور دوپہر کو استنبول پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار کارویٹ میں سے تیسرے پی ایس خیبر کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم نے ہفتہ کو استنبول میں مصروف ترین دن گزارا اور شام کو گھر روانہ ہوئے۔



































