وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شریف خاندان کا سکینڈل کھول دیا، نواز شریف کے صاحبزادے کے دفتر میں چیف جسٹس کا بیان نوٹرائز کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیان حلفی مریم نواز کے کیس کے سامنے لایا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی مافیا کی طرح کام کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان مافیا ہے، اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، شریف خاندان اپنے آپ کو بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ عدالتوں پر اثر انداز ہونے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے، ہمیں اس مافیا سے لڑنا ہے، آج عدالت نے انہیں بے نقاب کردیا ہے۔


































