بھارت میں سنگدل والدین نے وقت پر کھانا نہ بنانے پر اپنی 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔
بیٹی کو قتل کرنے کے بعد والدین نے پولیس کو بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے اسے جنگل میں دفن کر دیا تاہم پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حراست میں والدین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو غصے میں مارا کیونکہ وہ وقت پر کھانا نہیں بنا سکتی تھی اور نہ ہی مویشیوں کو چارہ دیتی تھی۔
ملزمان کی شناخت وشوناتھ اکا اور دلسا اکا کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے اس سال جون میں بیٹی کو قتل کیا تھا، جب کہ انہیں دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق باپ نے پہلے بیٹی کو ڈنڈے سے مارا اور جب وہ بے ہوش ہو گئی تو اس کے سر پر بھاری پتھر پھینکا گیا جس سے اس کی موت اس وقت ہو گئی جب ماں گھر میں موجود تھی۔
والدین نے لاش جنگل میں پھینک دی اور تھانے میں بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔



































