پاکستانی ارب پتی محمد ظہور نے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کے لیے دو لڑاکا طیارے خریدنے میں مدد کی ہے۔
ایک برطانوی نژاد پاکستانی تاجر محمد ظہور نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے یوکرین کو دو لڑاکا طیارے عطیہ کیے ہیں جب کہ روس یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ظہور جنگ زدہ یوکرین سے محفوظ انخلاء میں یوکرائنی عوام کی مدد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یوکرائنی میڈیا ‘ٹی ایس این’ کے مطابق یوکرین کے گلوکار محمد ظہور کی اہلیہ کمالیہ ظہور کا کہنا ہے کہ ‘میرے شوہر اور دیگر امیر دوست روس کے خلاف جنگ میں خاموشی سے یوکرین کی مدد کر رہے تھے۔ “میرے شوہر نے یوکرین کی فضائیہ کے لیے دو جیٹ طیارے خریدنے میں بھی مدد کی۔”
کمالیہ ظہور نے مزید کہا کہ “میرے شوہر نے مجھے بتانے کا گرین سگنل دیا کیونکہ اس سے پہلے وہ اس مدد کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔”



































