ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت سنادی گئی۔
ایرانی عدالت کے مطابق مذکورہ شخص سرکاری املاک کو آگ لگانے میں ملوث تھا۔
عدالت نے کہا کہ 750 سے زیادہ گرفتار افراد پر فسادات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد پر قتل کے لیے اکسانے، حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔
100 نوجوانوں کو آئندہ فسادات میں حصہ نہ لینے کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔
فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں پہلے ہی 2000 سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ایرانی مظاہروں میں 15 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایران میں زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔
مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

































