کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات کے سائنس دانوں نے آرکٹک کی جھیل ہیزن سے لیے گئے نمونوں کی جانچ کی تاکہ اس بات کا مطالعہ کیا جا سکے کہ موسمیاتی تبدیلی کس طرح وائرس کو دوسرے جانداروں میں منتقل کر سکتی ہے۔
ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں گلیشیئرز کا پگھلنا ممکنہ طور پر اگلی مہلک عالمی وبا کی وجہ بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے سے وائرس کی منتقلی کے واقعات میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ پگھلا ہوا پانی پیتھوجینز کو نئے اہداف تک پہنچا سکتا ہے۔
مہلک وائرس جو گلیشیئرز میں سیکڑوں سالوں سے جمے ہوئے ہیں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے برف پگھلنے پر دوبارہ متحرک ہو سکتے ہیں۔ وائرس کو نقل بنانے اور پھیلانے کے لیے کسی جاندار جیسے انسان، جانور، پودے یا فنگس کی ضرورت ہوتی ہے، اور بعض اوقات وہ کمزور مدافعتی نظام کے ساتھ دوسرے ہدف پر منتقل ہو جاتے ہیں، جیسے کہ کووِڈ 19 کے دوران۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرم موسم آرکٹک کے ماحول اور جانداروں کو متاثر کر سکتا ہے اور عالمی وبا کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔



































