پیرس کے ایک عجائب گھر سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا مومی مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔
پیرس میں گریوین میوزیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ “ہم نے کبھی بھی گریوین میوزیم میں ہٹلر جیسے آمر کی نمائندگی نہیں کی، اور ہم آج پوٹن کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے”۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مجسمے پر ہفتے کے آخر میں میوزیم کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور دیگر افراد نے حملہ کیا۔
اس حوالے سے میوزیم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا ہے اس کے پیش نظر ہم اور ہمارا عملہ ہر روز اس مجسمے کے بال اور شکل ٹھیک نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میوزیم پیوٹن کے مجسمے کی جگہ یوکرین کے صدر کے مجسمے کو نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
کھیرسن میں مقامی حکام کے مطابق، دریں اثنا، روس نے یوکرین کے شہر خرسون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ خار کیف میں دو روز سے شدید گولہ باری جاری ہے، جہاں روسی حملوں میں 21 افراد مارے گئے۔



































