روس اور ترکی کے صدور نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر پیوٹن اور صدر طیب اردگان نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کو گیس کی فراہمی کا سب سے قابل اعتماد راستہ ثابت ہوا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے ترکی کو گیس سپلائی کا مرکز بنانے کی تجویز پیش کی۔ روسی صدر نے کہا کہ قدرتی گیس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، ہم بغیر کسی سیاسی دباؤ کے مارکیٹ کی سطح پر گیس کی قیمتوں کو باآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے پیوٹن سے روسی اناج اور کھاد کی برآمد پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ روسی کم آمدنی والے ممالک کو اناج اور کھاد کی برآمد پر ماسکو کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔



































