پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر کا دورہ کیا۔ مشترکہ بحری مشق میں دونوں ممالک کے جہازوں نے بھی حصہ لیا۔
پی این ایس عالمگیر کے دورہ مصر کے موقع پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحریہ کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مصری بحریہ کے سدرن فلیٹ کمانڈر نے بھی پاکستانی جہاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں۔
مصر پہنچنے سے قبل پی این ایس عالمگیر نے جاپانی بحریہ کے جہاز اوگری کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔ پی این ایس عالمگیر نے ملٹی نیشنل اینٹی پائریسی آپریشن “میری لیبرم” میں بھی حصہ لیا۔



































