عمران خان سے ملاقات کے افسوس کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن جمعہ کو چلتے ٹرک سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
پی ٹی آئی کے بینر والے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
حسن بلوچ کو سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقتول کا گھر غربت کا ڈیرہ ہے، بیٹی اور بیوہ نے عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
49 سالہ حسن بلوچ لوہاری گیٹ کے اندر سوتر منڈی کا رہائشی تھا جسے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
چھ روزہ لانگ مارچ میں اب تک مختلف حادثات میں خاتون رپورٹر صدف نعیم سمیت تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گوجرانوالہ میں غلط سمت سے آنے والے پی ٹی آئی کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
نوجوان کے لواحقین نے عمران خان کے کنٹینر کے سامنے احتجاج کیا جہاں ان کی پی ٹی آئی کارکنوں سے تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس نے غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے والے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
موٹر سائیکل سوار کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

































