آئندہ چند روز میں بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالوصی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے three وزرا اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہوں گے۔
بلوچستان کابینہ میں اس وقت 13 وزرا اور 5 مشیر ہیں، کابینہ میں صرف ایک وزیر کی نشست خالی ہے، بی اے پی اور پی ٹی آئی سے ایک ایک وزیر کو الگ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک مشیر کو بھی کابینہ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اے این پی کو کابینہ سے نکالنے کی افواہ ہے۔



































