بھارت کی شمالی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چندی گڑھ میں یونیورسٹی کے طلبہ کی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا، متاثرین اور دیگر احتجاج کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد eight لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کو افواہ قرار دے دیا۔
اپنی ساتھی لڑکیوں کی ویڈیو بنانے والی طالبہ نے فحش ویڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ویڈیو وائرل کرنے والی زیر حراست لڑکی سے تفتیش کر رہی ہے۔



































