چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جج سپریم کورٹ نہ بننے پر مایوس
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراہیم خان نے سپریم کورٹ کا جج نہ بنائے جانے پر مایوسی کا اظہار کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کے نام خط میں شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سپریم کورٹ کا جج بنانے کے لیے کیوں مناسب نہیں سمجھا گیا؟ سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے میری سینیارٹی اور کوائف کو نظر انداز کیا گیا۔