چین کے صدر شی جن پنگ نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ہماری ملاقات سے روسی چینی شراکت داری مزید گہرا ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان پر امریکی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین پر چین کے متوازن موقف کو سراہتے ہیں۔
روسی صدر کے مطابق ہم چین کی ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانا چاہیے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور چین کے صدور کے درمیان آج ہونے والی ملاقات یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد پہلی عوامی ملاقات ہے۔



































