چین کا سب سے بڑا فضائی شو ‘چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبیشن’ آج سے زوہائی شہر میں شروع ہو گیا ہے۔
ایئر شو میں چین نے اپنے جنگی طیاروں اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔
یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اپنا اینٹی شپ ہائپرسونک میزائل متعارف کرایا ہے جس کی رینج 2000 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔
ہائپرسونک میزائل کو اسٹریٹجک بمبار پر نصب کیا گیا تھا اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل طیارہ بردار بحری جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈرون مخالف جنگی نظام نے بھی ائیر شو میں اپنا آغاز کیا، جس میں انتباہی اور پتہ لگانے کے نظام، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں اور قابل استعمال ہتھیار شامل تھے۔



































