کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی خدیجہ مارکیٹ میں بینک منیجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقتول کی شناخت کاواقع خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نجی بینک کے باہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسی بینک کے منیجر 60 سالہ مکاب علی شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مکاب علی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتول منیجر بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان میں سے ایک نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو ہتھیار سے ڈرایا اور وہ گارڈ ہتھیار لے کر اندر فرار ہوگیا۔ ملزمان نے منیجر کا پیچھا کیا اور پیچھے سے تین گولیاں چلائیں۔



































