کراچی کے علاقے عزیز آباد میں روزنامہ ڈان کے فوٹوگرافر کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ سے انکوائری اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ڈان کے فوٹوگرافر فیصل مجیب کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
فیصل مجیب نے بتایا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان پر نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ ان کا موبائل فون، کیمرہ اور ہیلمٹ بھی سیکیورٹی اہلکاروں نے شناخت کے باوجود توڑ دیا، جب کہ انہیں ایک گھنٹے تک حراست میں بھی رکھا گیا۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قومی اور صوبائی حکومتوں کے پاس کردہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ اسمبلیاں۔ ہے



































