دوحہ (نیوز ڈیسک) پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب سے 207 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب سے معاہدہ کرلیا۔ سالانہ 207 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹ بال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب اسے پرتگال کے کپتان رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سی بی ایس اسپورٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ النصر کلب رونالڈو کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتا ہے تاہم اس وقت معاہدے کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے قبل رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کلب چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ نشانہ بنایا۔



































