کورونا کیسز کی وجہ سے بند ہونے والا قونصل خانہ 26 جنوری کو دوبارہ کھل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے عملے میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد قونصل خانہ عوام کے لیے بند کر دیا گیا۔
قونصلیٹ کے اعلامیہ کے مطابق ہیلپ ڈیسک آج سے کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ کام بدھ سے شروع کر دیے جائیں گے جس میں پاسپورٹ کی تجدید اور نئے پاسپورٹ کے اجراء سمیت تمام سرکاری دستاویزات کی تصدیق شامل ہے۔
یاد رہے کہ قونصل خانے کے دو عملے کے ارکان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور باقی تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس سے ظاہر ہوا تھا کہ عملے کے دیگر ارکان میں بھی کورونا وائرس پایا گیا تھا۔
قونصلیٹ کی بندش سے قبل وہاں کام کے لیے جانے والے پاکستانیوں نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ لینا شروع کر دیا ہے جن میں سے کچھ کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں منفی آئی ہے۔
موجودہ صورتحال میں اب قونصل خانے میں کام کے لیے آنے والے تمام افراد کو کورونا ایس او پیز کا بہت خیال رکھنا ہو گا۔
واضح رہے کہ جب کورونا شروع ہوا اور بیماری عروج پر تھی تو اسپین میں ہر ادارہ بند تھا، اس کے بعد بارسلونا میں قونصل خانہ کھلا اور اپنا سارا کام کیا اور اس ادارے کی جانب سے ضرورت مند پاکستانی کمیونٹی میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ ۔
اسپین میں پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کے قونصلیٹ میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز اور مثبت کیسز سے پریشان ہے۔



































