کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلم کھتری برادری کے زیر اہتمام کھتری پریمیئر کر کٹ لیگ فلڈ لائٹ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ جس میں ٹیموں کے کپتان مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد، اصغر عظیم، جمیل احمد، میڈم اسماء علی شاہ، حاجی غلام محمد خان نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔ کراچی بزنس گلڈ کے زیر اہتمام چیمپئنز لیگ ٹیبل ٹینس فیسٹیول اختتام کو پہنچ گیا۔
آخری معرکے میں پشتون جنگجو جیت گئے۔ ایونٹ میں قومی کھلاڑی شبنم بلال، عاصم قریشی، سعدیہ فلک، شاہ خان، رمیز خان، سابق قومی چیمپئن پرنیا خان، راحیلہ کاشف اور دیگر ایکشن میں نظر آئے۔ بلال محمود سابق نیشنل چیمپئن عارف خان کراچی بزنس گلڈ کے سرپرست جنرل فراز الرحمن، فرحان الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ محمد طالب کی کتاب پاکستان ان اسپورٹس کی رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی عالمی شناخت بنانے میں طالب حسین کا کردار اہم ہے۔ کتاب کے مصنف محمد طالب نے کہا کہ کتاب لکھنے کا مقصد فٹنس کو بحال کرنا ہے۔
تقریب سے صدر پاکستان امریکن کلچر سینٹر مخدوم علی ریاض، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، ڈاکٹر صفدر باقر عسکری، اصغر عظیم، آصف خان، گلفراز خان، رانا مشتاق احمد، صدر زاہد شہاب غلام صابر یوسفی نے بھی خطاب کیا۔ ۔ اس موقع پر انجینئر محفوظ الحق، شاہد السلام، پاکستان ایران سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی چیئرپرسن رخسانہ را جپوت، احمد علی راجپوت نائب صدر وسیم ہاشمی ایڈووکیٹ، امتیاز شیخ، سید امتیاز الحسن، خالد محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ رحمانی، اصغر بلوچ، سجاس کے سیکرٹری شاہد ستی، ریاض الدین، اسد عباد، انیلہ ندیم سمیت کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات موجود تھیں۔



































