بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں دریا پر پل گر گیا، حادثے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 500 سے زائد افراد پل سے دریا میں گر گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا پر بنا پل سیر و تفریح کا مرکز تھا، حادثے کے وقت پل پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دریا میں گرنے والوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس پل کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ برطانوی دور حکومت میں بنائے گئے 100 پرانے پل کی مرمت کا کام حال ہی میں مکمل ہوا تھا اور اس پل کو گزشتہ ہفتے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

































