دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے 5 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کے ملازمین نے بھی پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے 72 ملین روپے عطیہ کیے ہیں۔
دوسری جانب گوگل ساؤتھ ایشیا کی نائب صدر سٹیفنی ڈیوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر شخص سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 11 کروڑ روپے کے عطیات دیے جائیں گے۔
سٹیفنی ڈیوس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کسی کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آتے دیکھ کر ہم پاکستانیوں کے جذبے سے متاثر ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
سٹیفنی ڈیوس کا کہنا ہے کہ گوگل کمپنی دیگر ذرائع سے بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرے گی۔



































