بھارت کے شہر میرٹھ میں میڈیکل کی 20 سالہ مسلمان طالبہ وانیہ شیخ نے اپنے ہندو ہم جماعت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی۔
وانیہ شیخ وویکانند سبھارتی یونیورسٹی میں ڈینٹل سرجری کے دوسرے سال کی طالبہ تھیں۔
پولیس کے مطابق ہندو ہم جماعت سدھانت پنوار نے کلاس میں طالب علم کو ہراساں کیا اور تھپڑ مارا۔
دیگر ہم جماعتوں کی شکایت پر پولیس نے ملزم سدھانت کو گرفتار کر لیا ہے۔
وانیہ نے ہراساں کرنے سے روکا تو ملزم نے اسے تھپڑ مار دیا جس پر طالبہ نے کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
مسلم طالبہ نے 19 اکتوبر کو خودکشی کر لی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ایک ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی۔
طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی اور 21 اکتوبر کو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ میڈیکل کالج نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔



































