یورپ میں روسی گیس کی کٹوتیوں اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے معاشی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے جو صنعتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں ان میں کھاد کی تیاری، زراعت، گوشت کو منجمد کرنا اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ان مصنوعات کو مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں میں آپریشن کے لیے استعمال ہونے والی گیس، سافٹ ڈرنکس اور بیئر بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
ناروے میں کھاد بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی یارا نے توانائی کے ذرائع کی فراہمی میں کمی اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اپنی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل برطانوی اور پولینڈ کی کھاد کمپنیاں بھی گزشتہ ہفتے عارضی پیداوار روکنے کا اعلان کر چکی ہیں جس سے یورپ میں زرعی پیداوار میں کمی کا شدید خطرہ ہے۔
پولش بیئر بنانے والی ایک بڑی کمپنی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار بھی فوری طور پر معطل کر رہے ہیں۔ صنعت میں دیگر کمپنیاں بھی اسی خطوط پر سوچ رہی ہیں۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چھوٹے بار اور پب پیداوار میں کمی سے متاثر ہوں گے کیونکہ جب ان کے پاس بیچنے کے لیے کچھ نہیں ہوگا تو وہ کیا کریں گے؟
متاثرہ صنعتوں کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یورپی قیادت کو مستقل حل کے ساتھ آنا چاہیے۔
دوسری جانب ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ روسی گیس کے بائیکاٹ کے یورپی فیصلے سے عارضی استثنیٰ چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔



































