پاکستان میں سعودی سفارت کار کے قتل کی تحقیقات کے لیے سعودی عرب کی 6 رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی ٹیم کو سفارت کار کے قتل سے متعلق معلومات فراہم کر دی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفارت کار کے قتل میں three افراد ملوث تھے۔ ملزمان میں سید وقار، رضا امام اور علی مستحسن شامل ہیں۔ تینوں مشتبہ افراد ایران میں چھپے ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق انٹرپول نے پاکستان کی درخواست پر ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
سعودی سفارت کار حسن القحطانی کو 16 مئی 2011 کو کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔



































