لندن (اے ایف پی) وزیراعظم لز ٹرس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ انہوں نے یہ عہد ٹیکس میں کمی کے تباہ کن منصوبے سے دستبرداری کے بعد اپنے پہلے پارلیمانی سوالات میں غضبناک ارکان پارلیمنٹ کا سامنا کرتے ہوئے کیا۔ لز ٹرس کو حزب اختلاف کے لیبر لیڈر کیئر سٹارمر کے مخالفانہ سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے ہاؤس آف کامنز سے پوچھا کہ وزیر اعظم کتنے قابل اعتبار ہیں، جن کے وعدے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرتے۔ اپنے ارکان کے گون گو کے نعروں کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے ترس کی کاپی اتاری اور پوچھا کہ وزیراعظم ابھی تک یہاں کیوں ہیں۔ لز ٹرس نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا، “میں ایک لڑاکا ہوں، ہار ماننے والا نہیں۔” انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قومی مفاد میں کام کیا ہے۔ یہ ملاقات وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ کی جانب سے وزیر اعظم کے فلیگ شپ ٹیکس منصوبوں کو ذلت آمیز دھچکا لگانے کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہوئی۔



































