ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ انچارج اسپورٹس مسز حور مظہر کے مطابق سینٹ جانز ہائی سکول ڈرگ روڈ کینٹ بازار کی ٹیم نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والا انٹر سکولز بیڈمنٹن گرلز ٹورنامنٹ 2022-2023 جیت لیا۔ جبکہ بحریہ کالج ای اے بی ٹو مجید کیمپس کارساز کی ٹیم رنر اپ رہی۔
جبکہ ٹیبل ٹینس گرلز ٹورنامنٹ میں بحریہ کالج ای اے بی ٹو مجید کیمپس کارساز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ڈی ایچ اے سی ایس ایس نیلم کیمپس اسکول ڈی ایچ اے کراچی کی ٹیم رنر اپ رہی۔ اس موقع پر اسپورٹس کوآرڈینیٹر محمد جعفری، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ماہیہ معین اور سیکریٹری کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن محمد معین اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔



































