سڈنی (نیوز ڈیسک) آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کا آسٹریلوی عوام کو لکھا گیا خفیہ خط منظر عام پر آ گیا ہے تاہم اسے مزید 6 دہائیوں تک نہیں کھولا جا سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی تخت پر براجمان ملکہ یا بادشاہ آسٹریلیا کی ریاست کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔ جو گزشتہ 70 سالوں سے ملکہ الزبتھ دوئم تھیں۔ اپنے 70 سالہ دور حکومت میں ملکہ برطانیہ نے 16 بار آسٹریلیا کا دورہ کیا اور 1986 میں آسٹریلیا کے دورے کے موقع پر ملکہ نے سڈنی کے لوگوں کو ایک خط لکھا جو سڈنی کی ملکہ وکٹوریہ ہیں۔ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ کے خط میں لکھا تھا، ‘سال 2085 میں اس خط کو کھولا جائے گا اور پھر میرا پیغام سڈنی کے لوگوں تک پہنچایا جائے گا’، اور اس پر ملکہ الزبتھ دوم کے دستخط بھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس خط کو شیشے کے ڈبے میں رکھ کر کوئین وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کر دیا گیا ہے جسے مزید 63 سال تک نہیں پڑھا جا سکے گا۔



































