وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو پڑھ کر سنایا۔
ایوان میں اپنے خطاب کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں عمران خان کا انٹرویو پڑھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے باہر آنے کے بعد ابہام کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان کو three حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر ایوان میں قرارداد لانا چاہتے ہیں اور اس پر اپوزیشن سے دستخط بھی کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین یہودیوں کے لیے مہم چلا رہے ہیں، لندن کے میئر کے لیے ایک یہودی کی مہم چلا رہے ہیں۔
سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹوٹنے کے کچھ نقشے گردش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پر کوئی برا وقت آیا تو پوری قوم سلامتی کے لیے اٹھ کھڑی ہوگی۔ عمران خان فوج کو اسی وقت درست سمجھتے ہیں جب وہ اقتدار میں ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو عمران خان کے خلاف قرارداد پر دستخط نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی چیئرمین کے موقف کو درست سمجھتے ہیں۔



































